چین کے تعاون سے چار نئے ایٹمی بجلی گھر لگائے جائینگے: خواجہ آصف
بیجنگ (آن لائن) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں چین کے تعاون سے جوہری توانائی کے لئے چار نئے ایٹمی بجلی گھر لگائے جائیں گے جبکہ چین کی پن بجلی پیداوار کی کمپنی تھری گورجز نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں پانچ ارب ڈ الر کی سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ بیجنگ میں منعقدہ انرجی فورم میں چین کے ایگزم بینک کے چیئرمین لی وارگانگ سے ملاقات میں خواجہ آصف نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر چیئرمین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے چین کی کمپنیاں دلچسپی لے رہی ہیں جو کہ خوش آئند ہے اور پاک چین دوستی کا ثبوت ہے ۔ جبکہ چیئرمین ایگزم بینک لی وارگانگ نے کہا کہ ان کا ارادہ پاکستان میں مختلف شعبوں کے اندر 70 ارب یوآن کی سرمایہ کررہا ہے جن میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور اور اقتصادی راہداری کے بنیادی ڈھانچے کے پروگرام بھی شامل ہیں۔ دورہ چین کے موقع پر وفاقی وزیر خواجہ آصف کی سربراہی توانائی وفد نے پاکستان کے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کیلئے جائزہ لینے والی ہائیڈل کمپنی تھری گورجز کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر تھری گورجز کے چیئرمین چن شی نے خواجہ آصف کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پاکستانی وزیر کا تھری گورجز ہیڈکوارٹر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ خواجہ آصف نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی تھری گورجز کمپنی پاکستان میں کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرے جس پر تھری گورجز کے چیئرمین نے کہا کہ ان کا ادارہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔ دریں اثناءبیجنگ میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے پاک و چین کے اقتصادی راہ داری کے صدر چنگ چوچانگ سے ملاقات کی اور ملاقات میں اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری سمیت ہائیڈرل پاور کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

No comments:
Post a Comment