Friday, 17 January 2014

سوئی ناردرن نے یکم جنوری سے گیس کی قیمت میں 7 فیصد اضافے کی اجازت طلب کر لی

سوئی ناردرن نے یکم جنوری سے گیس کی قیمت میں 7 فیصد اضافے کی اجازت طلب کر لی
لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے یکم جنوری سے گیس کی قیمت میں7 فیصد (96.80) روپے فی ایم ایم بی ٹی یو) اضافہ کرنے کی اجازت طلب کر لی۔ اوگرا کو جمع کرائی گئی پٹیشن چیئرمین سعید اختر کے روبرو پیش کرتے ہوئے چیف فنانشل آفیسر سوئی ناردرن عظمیٰ عادل نے مو¿قف اختیار کیا کہ گیس کی قیمت میں اضافے، امن و امان کی ناقص صورتحال اور کمپنی کے نیٹ ورک میں اضافے کی ضرورت ہے، کمپنی کو اس وقت 53 ارب 42کروڑ 50 لاکھ روپے کے مالی خسارے کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لئے گیس کی قیمت میں یکم جنوری2014ءسے96 روپے80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ 2012-13 اور 2013-13 کی مالی ضروریات کے موخر کیسوں کا فیصلہ نہ ہونے، امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کروڈ آئل اور فیول آئل کی قیمتوں میں اضافے اور مختلف گیس فیلڈز سے گیس سپلائی میں کمی کے باعث گیس کی قیمت میںاضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوہاٹ میں گرگری آئل فیلڈ سے بلوں کی عدم وصولی اور نان کنزیومرز کی طرف سے گیس چوری، بلک میٹرز کی بجائے انفرادی میٹرز لگانے، لیکج اور پیمائشی خرابی کی وجہ سے کمپنی کے یو ایف جی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

No comments:

Post a Comment