اور ( قدرت نیوز ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے بند ہونے تک نیٹو سپلائی روکی جائے گی ، ڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف اپنے منشور پر قائمہے ، پختون قوم کو انہوں نے شرمندہ کیا ہے جنہوں نے ڈالرز لئے ، ہم تو آج بھی پختون قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مہنگائی کی بڑی وجہ لوڈ شیڈنگ ہے ۔ وہ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کرنسی نوٹ چھاپے جارہے ہیں اس لئے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کی ایک بڑی وجہ لوڈ شیڈنگ بھی ہے ۔ ہم نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ پیسکو ہمارے حوالے کردیں ہم بجلی چوری ختم کردیں گے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے عوام کو جو کچھ بھی کہا اس پر قائم رہیں گے ۔ پختون قوم کو ڈالرز لینے والوں نے - شرمندہ کیا ہے ۔ تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے - 
No comments:
Post a Comment