این جی او کی میرٹ دشمن اور پشتون دشمن پالیسی اور اقدامات کیخلاف 30دسمبربروز پیر کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ۔آرگنائزیشن کے تمام کارکنوں کو تاکید اور دیگر طلباء سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کرکے تعلیم دوستی اورمیرٹ دوستی کا ثبوت فراہم کریں۔ بیان میں کہا گیاہے کہ عالمی برادری اور یو ایس ایڈ کی جانب سے پشتون بلوچ دو قومی صوبے میں تعلیم کی بہتری اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے 160ملین ڈالر سے زائد رقم ریڈنگ پروجیکٹ کے نام پر منظور ہوئی ہے لیکن اس اہم پروجیکٹ کو ایک غیر ذمہ دار اور کرپٹ غیر سرکاری ادارے این جی او آئی آر ایم کے حوالے کیا گیا ہے جنہوں نے پہلے ہی مرحلے میں جنوبی پشتونخوا کے اضلاع اور تعلیمی اداروں کو اس اہم تعلیمی پروجیکٹ میں نظر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ کے فیصلہ ساز وپالیسی ساز پوسٹوں پر میرٹ کے برخلاف تعیناتی کرکے صوبے کے حائل اور حقدار افراد کو اس سے محروم کیا ہے ۔ جس کا مقصد اس خطیر رقم کو تعلیم کے بجائے کرپشن کی نظر کرناہے جس کی اجازت کسی صورت میں نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی اس پشتون دشمن اور میرٹ دشمن پالیسی کو برداشت کیا جائیگا ۔
No comments:
Post a Comment