واشنگٹن (نمائندہ خصوصی+آن لائن) امریکی تھنک ٹینک نے بھارت کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی کو پاکستان کے مقابلے میں انتہائی بدتر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ 2012ءکے بعد پاکستان نے ایٹمی سکیورٹی کے حوالے سے دیگر تمام ممالک کی نسبت سب سے زیادہ بہتر اقدامات اُٹھائے ہیں۔ امریکی تھینک ٹینک نے بھارت کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی کو پاکستان کے مقابلے میں انتہائی بدتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی انتہائی موثر اور فعال ہے ۔ امریکہ میں قائم تھینک ٹینک کے مطابق بھارت کی ایٹمی اثاثو ں کی سکیورٹی دو پڑوسی ایٹمی توانائی کے حامل ممالک پاکستان اور چین کے مقابلے میں انتہائی خراب ہے اور بھارت دنیا کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جن کی نیوکلیئر میٹریل کی سکیورٹی کمزور تصور کی جاتی ہے۔2014ءنیوکلیئر ٹریٹ اینی شیٹو نیوکلیئر میٹریل سکیورٹی انڈیکس کی جاری ہونے والی رینکنگ میں بھارت کا ایٹمی آلات کے حوالے سے 25ممالک پر بنائی گئی فہرست میں ناقص سکیورٹی کے حوالے سے 23واں نمبر ہے ۔ بھارت نے 100میں سے 41پوائنٹ حاصل کئے ہیں تاہم 2012ءکے مقابلے میں اس کو ایک اضافی پوائنٹ ملا ہے۔ چین کو 64 پوائنٹ دیئے گئے ہیں جس کے بعد اس رینکنگ میں وہ 20ویں نمبر پر ہے۔بھارت ان 25 ممالک کی فہرست میں شامل ہے جن کے پاس ایک کلو گرام یا اس سے زیادہ کا میٹریل موجود ہے۔ نیوکلیئر ٹریٹ اینی شیٹو نے کہا ہے بھارت کے نیوکلیئر سکیورٹی میں ایک پوائنٹ کی بہتری ایٹمی توانائی ادارے آئی اے ای کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی فنڈز کے باعث بہتر ہوئی ہے تاہم مجموعی طور پر اس کی سکیورٹی لیول انتہائی خراب ہے ۔بھارت کے ایٹمی اثاثوں کیلئے متعدد بیرونی خطرات لاحق ہیں اور اس میں کوئی موثر کمان اینڈ کنٹرول سسٹم بھی نہیں ہے۔ اس کے مقابلے میں پاکستان کا ایٹمی اثاثوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی فعال اور موثر تصور ہوتا ہے۔ پاکستان نے اپنے ایٹمی اثاثوں کی فزیکل پروٹیکشن کیلئے نئے ریگولیشن میں قواعد وضوابط بھی واضح کئے ہیں۔ نیوکلیئر تھریٹ اینی شیٹو نامی گروپ کی 2014ءنیوکلیئر میٹریل سکیورٹی انڈکس میں پاکستان نے 2012ءکے مقابلے میں ایٹمی آلات کے حوالے سے 25 ممالک کی فہرست میں ایک رینک بڑھا لیا ہے اور اب اس کی رینکنگ 22 ہو گئی ہے۔ پاکستان نے مزید 3 پوائنٹ حاصل کئے اور اب اس کے پوائنٹ 100 میں سے 46 ہو گئے۔ نئی رپورٹ کی 5 ذیلی کیٹگریز میں سے پاکستان نے ”سکیورٹی اینڈ کنٹرول میں معیارات“ میں مزید 9 پوائنٹ جبکہ ”رسک انوائرنمنٹ“ کی کیٹگری میں 6 پوائنٹ حاصل کئے تاہم اس حوالے سے اب تک اس کے پوائنٹ 100 میں سے 19 ہیں۔
Friday, 10 January 2014
بھارتی ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی پاکستان کی نسبت انتہائی بدتر ہے : امریکی تھنک ٹینک

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment