Friday, 3 January 2014

پانی مفت، بجلی کی قیمت آدھی، وزیر اعلیٰ دہلی کچروال نے وعدے پورے کرنا شروع کر دیے

وزیراعلیٰ نے پولیس چھاپے میں مارے جانیوالے پولیس اہلکار کے خاندان کو ایک کروڑ روپے کی سب سےبڑی انعامی رقم دی۔ فوٹو : فائل
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے بر سراقتدارآتے ہی وعدے پورے کرنے شروع کردیے ہیں۔
انھوں نے400 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلیے قیمت آدھی کرنیکااعلان کیاہے، اس سے قبل انھوں نے دہلی کے ہرخاندان کوروزانہ 700 لیٹرپانی مفت فراہم کرنیکااعلان کی تھا۔اس سے زیادہ پانی استعمال کرنیوالوں کیلیے پانی کی قیمت میں10 فیصداضافہ کردیاگیاہے، اروندکیجروال وہ پہلے وزیراعلیٰ ہیں جہنوں نے ایک پولیس چھاپے کے دوران شراب مافیاکی جانب سے ہلاک کیے جانیوالے پولیس اہلکارونودکمارکے خاندان کوایک کروڑروپے کی سب سے بڑی امدادی رقم دی ہے۔

No comments:

Post a Comment