نواز شریف کی آئی ایم ایف سے جان چُھڑانے کی خواہش
ایڈیٹر | اداریہ
کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے آئی ایم ایف سے چان چُھڑا لی ہے، اللہ کرے ہماری بھی قرض سے جان چھوٹ جائے۔
وزیراعظم نواز شریف کی آئی ایم ایف سے جان چُھڑانے کی خواہش قابلِ تحسین ہے اس پر عمل ہو جائے تو پاکستان یقیناً خود انحصاری کی منزل حاصل کر سکتا ہے لیکن یہ خواہش وہ حکمران کر رہے ہیں جو آئی ایم ایف کی اوکھلی میں سر دینے کیلئے ہمہ وقت آمادہ رہے ہیں۔ میاں صاحب نے کابینہ کے اجلاس میں ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پوچھا کہ کیا ڈالر 52 روپے کا نہیں ہو سکتا۔ اسحاق ڈار نے اس پر کہا کہ ہر چیز انکے کنٹرول میں نہیں ہے۔ جو کچھ وزیر خزانہ ڈار کے ہاتھ میں تھا وہ انہوں نے بجٹ میں مہنگائی کا طوفان اُٹھا کر اور ڈالر کی قیمت بڑھا کے کر دکھایا۔ نواز شریف نے آئی ایم ایف جیسے اداروں سے جان چھڑانی ہے تو معاشی ٹیم یا مالیاتی پالیسی بدلنا ہو گا۔ میاں نواز شریف نے بھارت کو اس حوالے سے رول ماڈل کے طور پر پیش کیا ہے۔ دہلی میں تو عام آدمی پارٹی نے چند دن میں کایا پلٹ کر دکھا دی، جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر دکھائے۔ نواز شریف قوم کو مزید کڑے فیصلوں سے ڈرا رہے ہیں۔ یہ فیصلے اگر کسی کاز کیلئے ہوں تو قوم انکے شانہ بشانہ ہو گی۔ اگر حکمران ایلیٹ نے اپنے اکاﺅنٹس بھرنے ہیں تو قوم کی مزید نفرت کا نشانہ بنیں گے۔ نواز شریف آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کا اعلان کر دیں تو قوم بخوشی کڑوی گولی کھانے پر تیار ہو گی۔

No comments:
Post a Comment