Friday, 3 January 2014

ایف آئی اے نے چئرمین نادرا طارق ملک کو تحقیقات کے لئے طلب کرلیا -


2013123121218اسلام آباد (قدرت نیوز)ایف آئی اے نے چئرمین نادرا طارق ملک کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام کی تحقیقات کے لئے طلب کر لیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے چئیرمین نادرا کی مبینہ بے ظابطگیو ں کا ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔طارق ملک کیخلاف بے ظابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی چارج شیٹ ایف آئی اے کو ارسال کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے نادرا کا آڈٹ نہ کرانے اور سمارٹ کارڈ کے ٹھیکے کی تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو خط بھی تحریر کیا ہے۔ ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی چارج شیٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد طارق ملک کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں طارق ملک کو ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے
-

No comments:

Post a Comment