آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، جنوبی افریقہ کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ پاکستان ایک درجے تنزلی سے پانچویں نمبر پرچلا گیا، مصباح الحق اور یونس خان کی رینکنگ بہترجبکہ سعید اجمل ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبرپرچلے گئے.
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقی ٹیم بدستور پہلے اور بھارت کی ٹیم دوسرے نمبر پرموجود ہے، ایشیز میں انگلینڈ کو واٹ واش کرنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم دو درجے بہتری سے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے، پاکستان سری لنکا کے ساتھ ٹیسٹڈرا ہونے کے باعث چوتھے سے پانچویں نمبر پرچلا گیا ہے جبکہ سری لنکا چھٹے ،ویسٹ انڈیزساتویں اور نیوزی لینڈ اٹھویں نمبر پر ہے، بیٹنگ میں اے بی ڈی ویلیرز جبکہ باؤلنگ میں ورنن فلینڈر کی سبقت برقرار ہے، قومی ٹیم کےکپتان مصباح الحق ایک درجے ترقی کے ساتھ نویں سے آٹھویں جبکہ یونس خان دسویں سے نویں نمبرپرآگئے ہیں،،، باؤلنگ میں سعید اجمل اپنی پوزیشن برقرار نہیں رکھ سکے اور ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے جبکہ عبد الرحمان چودھویں اور جنید خان اکیسویں نمبر پرہیں۔

No comments:
Post a Comment