میں ایک بہت ہی سادہ سوال پوچھنا چاہ رہا ہوں اگر چودھری اسلم پر انکائونٹر کے الزامات نہ ہوتے، ماورائے عدالت قتل کے الزامات نہ ہوتے، وہ دہشت گردوں کو پکڑ کر آئین وقانون کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی شہرت رکھتے، ان کے بارے میں مشہور ہوتا کہ وہ قانون کی پاسداری کے چیمپئیںہیں تو کیا انہیں ٹی ٹی پی نشانہ نہ بناتی؟؟؟ انہیں اس لئے مارا گیا کہ وہ کراچی میں شدت پسند گروپوں کے راستے کی رکاوٹ تھے، ڈرتے نہیںتھے ،ڈٹ کر مقابلے میں کھڑے تھے، قاتلانہ حملوں کے بعد بھی پیچھے نہیںہٹے بلکہ مزید دلیری سے کھل کر سامنے آئے۔ ٹی ٹی پی کے مختلف گروپوں پر مسلسل کریکڈائون کر رہے تھے۔ یہی حال لیاری گینگز کا تھا۔ بابا لاڈلا نے ان کے سر کی قیمت پچاس لاکھ مقرر کر رکھی تھی۔
ویسے ٹی ٹی پی نے ہر جگہ ایسے ہی کیا۔ پشاور کے ڈی آئی جی سعد کو خود کش حملے میں ہلاک کیا گیا تھا، ان کی شہرت توانکائونٹر سپیشلسٹ کی نہیںتھی۔ صفوت غیور کو کیوں مارا گیا تھا؟؟؟
سادہ سی بات ہے کہ شدت پسند گروپ اپنا غلبہ اور اپنی ہیبت بٹھانا چاہتے ہیں، جو مقابلے میں آتا ہے ، اسے ہٹانا چاہتے ہیں۔ چودھری اسلم کی ہلاکت اس لحاظ سے خطرناک اور افسوسناک ہے کہ کراچی کے منظرنامے پر ریاست اور پولیس فورس کا سب سے نڈر ،مضبوط اور دلیر افسر مارا گیا۔

No comments:
Post a Comment