دبئی: پاکستان نے اوس سے نمٹنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا، کوچ ڈیو واٹمور نے پریکٹس سیشن کے دوران پانی میں بھیگی گیند بولرز کے ہاتھ میں تھما دی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار ہم اچھی طرح ریسرچ کرکے ہی میدان میں اترنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں جاری سیریز میں اوس اہم کردار ادا کررہی ہے،اس کی وجہ سے بعد میں بولنگ کرنے والی ٹیم کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، شارجہ اور پھر دبئی میں ہونے والے دونوں ون ڈے میچز میں پاکستان ٹیم نے بعد میں بولنگ کی، پہلے میچ میں بڑی مشکل سے فتح ہاتھ آئی اور دوسرے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں رات کو پڑنے والی اوس کا کوچ ڈیو واٹمور نے توڑ نکال لیا ہے، انھوں نے بولرز کو پانی میں پوری طرح بھیگی ہوئی گیندوں سے بولنگ پریکٹس کرائی۔
واٹمور نے کہاکہ دوسرے نمبر پر بولنگ کرتے ہوئے آپ کو اوس کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہمیں اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے، ہم نے اس بارے میں کافی بات کی اور گیندوں کو پانی کی بالٹی میں ڈبوکر اس سے پریکٹس کی، خاص طور پر گیلی گیند سے وکٹ کے درمیان میں بولنگ کرنے کی کوشش کرتے رہے، ہمیں مزید ریسرچ کی ضرورت ہے، یہ دیکھنا ہوگاکہ پہلے اور بعد میں کھیلنے والی ٹیموں میں جیت کا کیا تناسب ہے، اس کے ساتھ ہمیں یہ بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ جس وینیو پر ہم کھیل رہے ہیں اس کا ایوریج اسکور کیا ہے، جیسا کہ شارجہ میں 2010 کے بعد پہلے کھیلتے ہوئے ایوریج 225 رنز کے قریب ہیں، اس لیے ہمیں پوری طرح غور وفکر کے بعد یہ حکمت عملی تیار کرنا
پریکٹس سیشن کے دوران کوچ ڈیو واٹمور نے پانی میں بھیگی گیند بولرز کو تھمادی۔ فوٹو: فائلہوتی ہے کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کریںیا پھر فیلڈ سنبھالیں۔
No comments:
Post a Comment