Tuesday, 24 December 2013

ایپل کا چائنا موبائل کے ساتھ معاہدہ


ایپل کا چائنا موبائل کے ساتھ معاہدہ

امریکی کمپنی ایپل کے مطابق اس کا دنیا کے سب سے بڑے موبائل فون سروس فراہم کرنے والے ادارے چائنا موبائل کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ اس طرح آئی فون ایک ایسی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکے گا جہاں کم قیمت اینڈرائڈ فونز کا راج ہے۔
اس معاہدے کے باعث ایپل کو چائنا موبائل کے ذریعے چینی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔ چائنا موبائل کے سبسکرائبرز یا صارفین کی تعداد 760 ملین کے قریب ہے۔ چائنا موبائل دنیا کا سب سے بڑا 4G نیٹ ورک لانے کی تیاری بھی کر رہا ہے۔
اپیل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس معاہدے کے تحت ایپل کے آئی فون فائیو ایس اور آئی فون فائیو سی 17 جنوری سے چائنا موبائل کے ساتھ ساتھ چین بھر میں ایپل کے اسٹورز پر دستیاب ہوں گے۔ تاہم ان اسمارٹ فونز کی قیمت کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔
ایپل کو رواں برس ستمبر میں ختم ہونے والے مالیاتی سال کے دوران چین کی مارکیٹ سے قریب 25 بلین ڈالرز کا ریوینیو حاصل ہوا
ایپل کو رواں برس ستمبر میں ختم ہونے والے مالیاتی سال کے دوران چین کی مارکیٹ سے قریب 25 بلین ڈالرز کا ریوینیو حاصل ہوا
چائنا موبائل کے چیئرمین ژی گوہوا Xi Guohua کے مطابق، ’’ہمیں معلوم ہے کہ چائنا موبائل کے بہت سے صارفین اور بہت سے ممکنہ نئے صارفین بے چینی سے آئی فون اور چین کے سب سے بڑے نیٹ ورک چائنا موبائل کے اشتراک کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘
ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کُک نے یہ بات زور دے کر کہی، ’’چین ایپل کے لیے ایک انتہائی اہم مارکیٹ ہے اور ہماری چائنا موبائل کے ساتھ پارٹنر شپ نے اس بات کو ممکن بنا دیا ہے کہ آئی فون کو دنیا کے سب سے بڑے نیٹ ورک کے صارفین تک پہنچایا جا سکے‘‘۔
ایپل اور چائنا موبائل کے درمیان اس حوالے سے مذاکرات گزشتہ ایک برس سے جاری تھے۔ اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے ایک بڑی رکاوٹ امریکی کمپنی کی طرف سے فروخت کے حجم کے حوالے سے گارنٹی طلب کرنا تھا۔
رواں برس اکتوبر تک چائنا موبائل نیٹ ورک کے 35 سے 45 ملین تک صارفین آئی فون استعمال کر رہے تھے
رواں برس اکتوبر تک چائنا موبائل نیٹ ورک کے 35 سے 45 ملین تک صارفین آئی فون استعمال کر رہے تھے
ایک امریکی کنسلٹنٹ کمپنی Asymco کے ایک تجزیہ کار ہوریس ڈیدیو ک Horace Dediu کا کہنا ہے کہ انتہائی محتاط اندازوں کے مطابق اگر چائنا موبائل کے محض چار فیصد صارفین بھی آئی فون خریدیں تو پہلے برس آئی اس کے 30 ملین یونٹس کی فروخت متوقع ہے۔
کینٹر فٹزگیرالڈ Cantor Fitzgerald ریسرچ کمپنی کے اندازوں کے مطابق ایپل اور چائنا موبائل کے درمیان معاہدے کی عدم موجودگی کے باوجود رواں برس اکتوبر تک چائنا موبائل نیٹ ورک کے 35 سے 45 ملین تک صارفین آئی فون استعمال کر رہے تھے۔ ایپل کو رواں برس ستمبر میں ختم ہونے والے مالیاتی سال کے دوران چین کی مارکیٹ سے قریب 25 بلین ڈالرز کا ریوینیو حاصل ہ

No comments:

Post a Comment