بھارتی اعتراض مسترد، پاکستان کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدہ پر امن مقاصد کیلئے ہے،چین
یجنگ(قدرت نیوز) چین نے بھارتی اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدہ پر امن مقاصد کیلئے ہے،دوست ملک کو توانائی بحران سے نکالنے میں مدد دیں گے،جوہری تعاون بین الاقوامی قانون کے مطابق اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی مکمل نگرانی میں ہے۔بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہو شن ینگ نے کہا کہ پاک چین سول نیو کلیئر معاہدے پر کسی ملک کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے،پاکستان کے ساتھ جوہری تعاون پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ سول نیوکلیئر معاہدہ پاکستانی عوام کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کیا گیاہے۔ انھوں نے کہا کہ معاہدہ صرف ہمسایہ ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کے لیے ایک مدد ہوگی جو پاکستانی عوام کے مفاد میں ہے۔ ترجمان نے کہاکہ جوہری تعاون بین الاقوامی قانون کے مطابق اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی مکمل نگرانی میں ہے۔ چین کے قومی جوہری تعاون ادارے نے پاکستان کے ساتھ ساڑھے چھ ارب ڈالر قرضے کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت چین کراچی میں بائیس سو میگا واٹ کے جوہری پاور پروجیکٹ کی تعمیر اکریگا۔اس سے قبل بھارت نے پاک چین سول نیو کلیئر معاہدے پحفظات کا اظہار کیا تھار -
No comments:
Post a Comment