سلام آباد (قدرت نیوز) ہم جنس پرست جوڑوں نے پاکستان میں ہم جنس پرستی کو قانونی حیثیت دلانے کے لئے انٹرنیٹ پر اپنی مہم تیز کر دی، ہم جنس پرست جوڑوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو فریق بننے اور مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لئے اسے مداخلت کے لئے خط لکھ دیا ، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے معاملہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لئے درکار 100 افراد کی حمایت کے لئے پٹیشن مختلف ویب سائٹس پر ڈال دی۔ سماجی معاملات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے مشہور ویب سائٹ change.org کے مطابق پاکستان میں ہم جنس پرست جوڑے نے ہم جنس پرستی کو آئینی و قانونی حیثیت دلوانے اور اس معاملہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو خط لکھ دیا ہے۔ ویب سائیٹ کے مطابق مذکورہ خط پاکستان کے نا معلوم علاقے سے تعلق رکھنے والی 2 لڑکیوں حدیفہ کیانی جس کی عمر 25 برس اور صائمہ ناہید جس کی عمر 28 برس بتائی گئی ہے نے لکھا ہے کہ وہ آپس میں بہت پیار کرتی ہیں اور شادی کرنا چاہتی ہیں۔ مذکورہ لڑکیوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو خط لکھا ہے کہ وہ اس معاملے میں فریق بن کر پاکستان میں ہم جنس پرستی کو قانونی اور آئینی حیثیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں جس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مذکورہ خط اور معاملہ کی حمایت کے لئے درکار 100 افراد کے ووٹوں کے لئے پٹیشن مختلف ویب سائیٹ پر جاری کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل تب تک کسی معاملے میں فریق نہیں بنتا جب تک اس ایشو پر 100 سے زائد افراد مطالبہ نہ کریں جبکہ ہم جنس پرستی کے حوالے سے مذکورہ پٹیشن کی حمایت کے لئے ملک بھر سے 38 افراد نے اپنی حمایت کا ووٹ دے دیا ہ - 
No comments:
Post a Comment