شارجہ: پاکستان نے ایک بار پھر دورئہ بھارت کی پیشکش دہرا دی، ممبئی حملوں کے بعد بھارتی حکومت نے پڑوسی ملک سے تمام دو طرفہ تعلقات منقطع کرلیے تھے۔
گرین شرٹس نے گذشتہ دسمبر، جنوری میں محدود اوورز کی ایک سیریز کیلیے بھارت کا دورہ کیا لیکن اس سے روابط جڑے نہیں تھے، مصروف شیڈول کی وجہ سے بھارتی ٹیم طویل سیریز کھیلنے کے قابل نہیں ہے۔ پی سی بی ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے گذشتہ روز شارجہ میں میڈیا سے بات چیت میں اپنے اس عزم کا دوبارہ اظہار کیا کہ روایتی حریف کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلیے پاکستانی ٹیم ٹورکیلیے تیار ہے، انھوں نے کہا کہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بھارت کو ہمارے ساتھ 2 ہوم سیریز کھیلنی ہیں،لاکھوں افراد اس کے منتظر ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ برس مئی میں بھارتی عام انتخابات کے بعد معاملات بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے، ہمارے وزیر اعظم نواز شریف امید رکھتے ہیں کہ بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ کے دورۂ پاکستان کے بعد کرکٹ معاملات میں بھی بہتری آئیگی۔
No comments:
Post a Comment