اہور( قدرت نیوز ) مسلم لیگ (ن) کی رہنماء رکن قو می اسمبلی ماروی میمن نے محبت کی شادی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی اصل خوشی تو لو میرج میں ملتی ہے ، (ن) لیگ ہی ملک قوم کی بقاء و سلامتی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ، مجھے (ن) لیگ میں آکر ہی حب الوطنی کی حقیقی سیاست کا پتہ چلا ہے ۔ منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ کو اسکی قیادت کی بعض پالیسیوں کے باعث چھوڑ دیا ۔ بعد ازاں تحریک انصاف میں جانا ہوا کے جھونکے کی طرح ہوا ۔ بعد ازاں میں نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی حب الوطنی کی سیاست اور اصولوں کو دیکھ کر (ن) لیگ میں شمولیت اختیا رکی ۔ انہو ں نے کہا کہ (ن) لیگ کی رکن قومی اسمبلی ہوں اور میں مکمل طور پر سیاست میں مطمئن ہوں ۔ ماروی میمن نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں سے زیادہ جمہوریت (ن) لیگ میں ہے ۔ - 
No comments:
Post a Comment