اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سبکدوش چیف جسٹس افتخار چودھری کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کرنے پر سپریم کورٹ بار نے اپنے ہی نائب صدر رانا نعیم سرور کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کے نائب صدر رانا نعیم سرور نے دیگر وکلا کی معاونت سے منگل کی شب سپریم کورٹ کی بلڈنگ میں چیف جسٹس افتخار چودھری کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا تھا۔سپریم کورٹ بار نے رانا نعیم کی رکنیت معطل کر دی ہے اور انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
No comments:
Post a Comment