کراچی: 2013 میں ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں پاکستان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا،12میں سے 8 میچز میں فتوحات ہاتھ آئیں،احمد شہزاد سب سے کامیاب بیٹسمین اور کپتان محمد حفیظ بہترین بولر قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال گرین شرٹس نے دورئہ جنوبی افریقہ میں2میچزکی سیریز1-0 سے جیتی، ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، ویسٹ انڈیز کو دونوں میچز میں ہرانے کے بعد ٹیم نے زمبابوے سے بھی یہی سلوک کیا، البتہ یو اے ای میں پروٹیز کیخلاف دونوں مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جوابی دورے میں1-1فتوحات دونوں ٹیموں کے حصے میں آئیں، گذشتہ دنوں افغانستان کو واحد میچ میں ہرایا جبکہ سری لنکا کے ساتھ سیریز1-1 سے برابری پر ختم ہوئی، پاکستانی ٹیم نے 12میچز میں شرکت کی،8جیتے جبکہ4میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ کیخلاف سنچورین میں7 وکٹ پر 195حفیظ الیون کا سب سے بڑا اسکور رہا، ٹیم دبئی میں پروٹیز کیخلاف ایک میچ میں9وکٹ پر 98 رنز تک بھی محدود
رہی۔
No comments:
Post a Comment