پاکستان کے زیادہ تر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ اسلام آباد میں سردی کا چھیالیس اور کوئٹہ میں انتالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ لاہور میں یخ بستہ سردی نے شہریوں کے کڑاکے نکال دیئے۔ محکمہ موسمیات نے سردی کی موجودہ لہر تین سے چار روز تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
لاہور: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی تیرہ ڈگری تک گر گیا ہے۔ گھروں کے باہر پانی برف بن کے لٹک رہا ہے۔ نلکوں میں بوندیں جم چکی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں اتنی زیادہ سردی آخری بار نو دسمبر 1974 میں پڑی تھی۔ سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ خون جما دینے والی سردی میں سب ٹھٹھرنے پر مجبور ہیں۔ اسلام آباد میں بھی سردی کا چھیالس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت منفی دو اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کیا گیا۔ آسمان پر چھائے بادلوں نے ٹھنڈ کا احساس مزید بڑھا دیا ہے۔ پنجاب میں بھی ہر طرف ٹھنڈ ہی ٹھنڈ ہے۔ ملتان میں دو اور گجرات میں درجہ حرارت منفی ایک سینٹی گریڈ ہے۔ لاہور کا درجہ حرارت نقطۂ انجماد کو چھونے لگا ہے۔ یخ بستہ ہواؤں نے لاہوریوں کے دانت بجا دیئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں پانچ سال میں پہلی برفباری ہوئی۔ آزاد کشمیر میں وادی نیلم، لیپہ، باغ اور راولا کوٹ میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔ مکانوں کی چھتوں، پہاڑوں اور گزر گاہوں پر برف ہی برف نظر آ رہی ہے۔ متعدد شاہراہیں بند ہو چکی ہیں۔ نتھیا گلی نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ ایبٹ آباد روڈ پر پھسلن سے مسافروں کو دشواری کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین سے چار روز تک سردی کی یہ لہر جاری رہے گی۔ مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش، پہاڑوں پر ہلکی برفباری، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، پشاور ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش ہونے کاامکان ہے۔

No comments:
Post a Comment