Friday, 17 January 2014

تھری جی ٹیکنالوجی سے پاکستان میں ایک نیا دورشروع ہوگا

حکومت کو معاشی وسماجی فوائدمیں توازن رکھنا ہوگا،گروپ سی ای او ٹیلی نار، ایکسپریس کو خصوصی انٹرویو۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ٹیلی نار گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جون فریڈرک بکساس نے کہا ہے کہ پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی کی آمد ٹیلی کام سیکٹرکی ترقی کی رفتارکو مزید تیز کرنے اور پاکستانی عوام کے طرز زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

پاکستان کے مختصر دورے کے موقع پر اسلام آباد میں ایکسپریس سے خصوصی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ٹیلی نار نے پاکستان میں اب تک 2.3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اورٹیلی نار پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی کے لیے تیار ہے تاہم حکومت کو تھری جی لائسنس کی نیلامی سے سرمائے کی طلب پوری کرنے کی قلیل مدتی ضرورت اور تھری جی کے ذریعے طویل مدتی معاشی اور سماجی فوائد کے درمیان توازن رکھنا ہوگا جس طرح کا توازن 2004میں 2Gٹیکنالوجی کے لیے لائسنس کی نیلامیوں کے وقت رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپنے مختصر قیام کے دوران ملک کی اعلیٰ شخصیات سے ملاقات میں بھی تھری جی لائسنس کی نیلامی کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ٹیلی نارکی تیاریوں اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی ہے۔ انہوں ننے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات میں یقین دہانی کرائی ہے کہ مارچ 2014میں ہونے والی تھری جی اسپیکٹرم لائسنس نیلامی انتہائی شفاف طریقے سے عمل میں لائی جائیگی۔

No comments:

Post a Comment