
ابوظہبی(قدرت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان نے ٹیسٹ کیرئیر میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی۔دو ہزار گیارہ میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ بالر جنید خان نے اپنی پچاس وکٹیں چودہویں ٹیسٹ میں پوری کیں۔ ابوظبی ٹیسٹ کی دوسری اننگزمیں دنیش چندی مل جنید خان کا پچاسواں شکاربنے۔جنید خان کی اننگزمیں بہترین بالنگ سری لنکا کیخلاف ہے جب انھوں نے دو ہزار گیارہ میں اڑتیس رنزکے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پانچ روزہ میچ میں جنید کی بہترین پرفارمنس اسی ٹیسٹ میں ہے جس میں وہ اب تک آٹھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔چوبیس سالہ جنید خان ٹیسٹ میچزمیں چاربارپانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں
No comments:
Post a Comment