Saturday, 4 January 2014

صہبا مشرف نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دیدی

اسلام آباد: پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور علاج كے لئے بیرون ملک لے جانے كے لئے پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف نے وزارت داخلہ كو درخواست دی ہے۔
صہبا مشرف کی جانب سے سیکریٹری وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف كی طبعیت ناساز ہے اور دبئی میں مقیم ان كی والدہ بھی شدید علیل ہیں لہٰذا ان کے بیرون ملک جانے پر عائد پابندی ختم کی جائے اور پرویز مشرف کو اہلخانہ كے ہمراہ بیرون ملک جانے دیا جائے۔ خط میں مزید كہا گیا ہے كہ پرویز مشرف طبعیت بہتر ہونے کے بعد وطن واپس آئیں گے اور تمام مقدمات كا سامنا كریں گے۔

No comments:

Post a Comment