دراندازی کا جواب، چینی فوجی بھارتی حدود میں گھنٹوں قیام کے بعد واپس
سرینگر (اے این این) چین نے حقیقی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے، بھارتی دراندازی کا بھرپور جواب، چینی فوج نے بھارتی سورماو¿ں کو کئی کلومیٹر اندر دھکیل دیا، بھارتی حدود میں گھنٹوں قیام کے بعد چینی فوجی واپس چلے گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان سرحدوں کا تعین کرنے کے لئے معاہدے کے باوجود چینی لبریشن آرمی کی جانب سے لداخ سیکٹر میں دراندازی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں چینی لبریشن آرمی نے تکدپ علاقے میں شدید سردی کے باوجود دراندازی کی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق چینی فوج نے دراندازی کو یقینی بنانے کے لئے سڑک رابطہ قائم کیا ہے اور چینی لبریشن آرمی گاڑیوں کے ذریعے بھارت کی حدود تک پہنچ جاتے ہیں۔ دراندازی کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ 13 اور 19 دسمبر کو چینی لبریشن آرمی نے تکدپ علاقے میں دراندازی کی۔ بھارتی فوجی افسر نے کہاکہ چینی فوجی ایک گھنٹے تک بھارت کے حدود میں رہ کر واپس چلے جاتے ہیں تاہم ابھی تک چینی لبریشن آرمی نے دراندازی کے بعد بھارت کے حدود میں عارضی کیمپ یا ٹینٹ نصب نہیں کئے ہیں۔ لداخ سیکٹر میں چینی فوج کی دراندازی سے صورتحال بگڑنے کا کوئی احتمال نہیں ہے۔ دوسری جانب چینی میڈیا کے مطابق لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے کئی بار دراندازی کی کوشش کی گئی جس پر چینی فوج نے بھارتی فوج کو اپنی سرحد سے اندر دھکیلا اور چینی فوجیوں نے بھارتیوں کا تعاقب کیا ہے۔
No comments:
Post a Comment