ہلا انڈر 19 ون ڈے، امام الحق کی سنچری نے پاکستان کو فتح دلادی
وکٹ کیلیے129 رنز کی شراکت قائم ہوئی، عبداللہ عادل اور مسلم مو
لاہور: انڈر19 ٹیموں کے پہلے ون ڈے میچ میں امام الحق کی سنچری نے پاکستان کو افغانستان کے خلاف8 وکٹ سے فتح دلا دی۔میزبان کو 3 میچزکی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہو گئی ہے،اوپنر نے2 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست106 رنز بنائے،گرین شرٹس نے181 کا ہدف31 ویں اوورز میں 2 وکٹ پر پورا کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاک افغان سیریز کا اہتمام کیا گیا ہے، پہلا ون ڈے گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا،اس موقع پرکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلیے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، قذافی اسٹیڈیم کے چاروں اطراف کی سڑکوں کو بیریئر لگا کر بند رکھا گیا تھا۔45 اوورز پر مشتمل مقابلے میں افغان کپتان ناصر احمد زئی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹیم مقررہ اوورز میں180 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، حشمت اللہ نے 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، عثمان غنی 39 ، مسلم موسٰی 21 ، محمد مجتبٰی 15 اور ناصر احمدزئی 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کامران غلام حریف بیٹسمینوںکیلیے دہشت کی علامت ثابت ہوئے، انھوں نے 9اوورز میں28رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا، ظفر گوہر نے3 اور ضیا الحق نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں قومی ٹیم نے ہدف 30.5 اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کر لیا،امام الحق نے2 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست106 رنز بنائے، سعود شکیل 53 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، دونوں کے درمیان تیسری سٰی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
No comments:
Post a Comment