چیئرمین پیمرا نے چارج سنبھالتے ہی 14اعلیٰ افسر تبدیل کردیے
سلام آباد: عدالتی احکام کے نتیجے میں چیئرمین پیمراکے عہدے پربحال ہونیوالے سابق وفاقی سیکریٹری چوہدری رشیدنے بروزبدھ اپنے دفتر آکر ذمے داریاںسنبھالتے ہوئے پہلاحکم نامہ جاری کرتے ہوئے آج(بروزجمعرات) ہونیوالا پیمرا بورڈ کااجلاس منسوخ کردیا جبکہ اپنے قریبی رفقاسے مشاورت کے بعدپیمراک14 اعلیٰ افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔
چیئرمین پیمرا کو تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے اوربعدازاںعدالتی احکام سے گومگوکی کیفیت سے دوچار ادارے کے ملازمین آج چلنے والے تبادلوں اور تنزلیوں کے جھکڑ سے مزیدتذبذت کاشکارہوگئے ہیں، پیمراکے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ چیئرمین پیمراچوہدری رشیدنے قریبی رفقا کواپنے آفس بلاکردوٹوک الفاظ میں بتایاکہ میں جب تک یہاں ہوں کسی دبائومیں نہ آئوں گا اوراپنی سوچ سمجھ کے مطابق افسران اور عملے نے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلیے سخت سے سخت احکام صادرکرنے سے بھی گریزنہ کرونگا ،انھوں نے پیمرا کے ڈی جی (ایڈمن اینڈ ایچ آر) ڈاکٹر مختار کا اسلام آباد سے پشاور تبادلہ کردیا وہاں انکی تعیناتی بحیثیت جنرل منیجر کونسل آف کمپلینٹس کیاگیاہے،ڈاکٹرمختاراس تبادلے سے ناخوش ہیں اوران کاکہنایہ ہے کہ یہ پوسٹ پیمراقواعدکے مطابقExist ہی نہیں کرتی ،میںاپنے وکلا سے مشورے کررہاہوںاورضرورت پڑنے پریہ معاملہ عدالت میں بھی لے جائونگا، چیئرمین پیمراچوہدری رشیدنے جنرل منیجرپالیسی ونگ حاجی آدم کوجنرل منیجرایچ آرلگاتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ چیئرمین پیمراکوبراہ راست رپورٹ کرنے کے پابند ہوں گے۔
No comments:
Post a Comment