پریذیڈنٹ ٹرافی میچز میں فاسٹ بولر عمرگل کی تباہ کن بولنگ کی بدولت حبیب بینک نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو اننگز اور 6 شکار کرتے ہوئے مجموعی طور پر 11 وکٹیں لے اڑے، یوبی ایل نے زرعی ترقیاتی بینک کو 6 وکٹ سے مات دیدی، کے آر ایل سے میچ میں نیشنل بینک نے فواد عالم کی ناقابل شکست سنچری سے تقویت پاتے ہوئے دوسری باری میں 5 وکٹ پر 235رنز بناکر 121رنز کی سبقت حاصل کرلی، قائد اعظم ٹرافی میں کراچی وائٹس نے ملتان کو اننگز اور 215 کے بڑے مارجن سے ہرادیا،کراچی بلوز کو راولپنڈی نے اننگز اور 140رنز سے پچھاڑ دیا،اسلام آباد نے کوئٹہ پر اننگز اور 137رنز سے غلبہ حاصل کرلیا، لاہور روای کیخلاف پشاورکیلیے اسرار اللہ نے ڈبل سنچری جڑدی۔ تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی کے چھٹے راؤنڈ میچز کے تیسرے دن حبیب بینک نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو اننگز اور 60 رنز سے ٹھکانے لگادیا، 223رنز کا خسارہ پانے والی پی کیو اے کی ٹیم دوسری باری میں 163 پر ہمت ہارگئی، محمد وقاص نے سب سے زیادہ 50رنز بنائے، محمد سمیع29 پر ناقابل شکست رہے، عمرگل نے 64رنز کے عوض6 وکٹیں لیکر میچ میں شکاروں کی تعداد 11 کی، احسان عادل اس مرتبہ دو کھلاڑیوں کوپویلین چلتا کرنے میں کامیاب ہوئے۔یوبی ایل نے زرعی ترقیاتی بینک کو 6 وکٹ سے مات دے دی، زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم دوسری باری میں 41.1 اوورز میں 136 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، طارق ہارون نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں، حسیب الرحمان کے 30رنز نمایاں رہے، یوبی ایل نے فتح کیلیے درکار139رنز چار وکٹ پر 141رنز کی صورت بنالیے، علی اسد نے 49 رنز ناٹ ا?ؤٹ بنائے، بسم اللہ خان 52 کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔واپڈا کے مقابل فالوآن سے دوچار پی ٹی وی نے 3 وکٹ پر 172رنز جوڑ لیے،فہد الحق 67 اور عمران علی47رنز بناکر پویلین لوٹے، ٹیم پہلی اننگز میں 69 پر آؤٹ ہوگئی تھی، سرفراز احمد نے 4 اور محمد نعیم نے3 وکٹیں لیں۔ سوئی ناردرن گیس اور اسٹیٹ بینک کا مقابلہ فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ گیا، کامیابی کیلیے 326 کا ہدف پانے والی اسٹیٹ بینک کی ٹیم نے ایک وکٹ پر 81 رنز بنالیے۔کے آر ایل سے میچ میں نیشنل بینک نے دوسری باری میں 5 وکٹ پر 235رنز بناکر 121رنز کی سبقت حاصل کرلی، فواد عالم 112 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ دوسری جانب قائد اعظم ٹرافی کے چھٹے راؤنڈ کے تیسرے دن کراچی وائٹس نے ملتان کو اننگز اور 215 کے بڑے مارجن سے ہرا دیا،فاتح ٹیم نے اولین اننگز 472 پر تمام کی، فہیم احمد 105 پر ناقابل تسخیر بنے رہے، خرم شہزاد نے82 کی اننگز کھیلی، دونوں پلیئرز کے درمیان نویں وکٹ کیلیے 166 کی شراکت قائم ہوئی، کمیل عباس نے 6 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، 357رنز کا خسارے پانیو الی ملتان کی ٹیم دوسری کاوش میں 142رنز پر ڈھیر ہوگئی،عامر یامین 61رنز کے ساتھ نمایاں رہے،میر حمزہ نے 5 شکار کیے۔کراچی بلوز کو راولپنڈی نے اننگز اور 140رنز سے پچھاڑ دیا، فاتح ٹیم نے پہلی اننگز457 پر تمام کی، اخلاق احمد نے اختتام پر 38رنز جوڑے، طیب عباس 28 پر ناٹ آؤٹ رہے، راجیش رمیش نے 4 پلیئرز کو قابو کیا، پہلی باری میں 266رنز جوڑے والی کراچی بلوز کی ٹیم دوسری کاوش میں 17.4 اوورز میں 51 پر ڈھیر ہوگئی، پانچ پلیئرز صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، ناصرملک نے 6 اور حسیب اعظم نے4 وکٹیں لیکرمہمان ٹیم کا صفایا کردیا۔اسلام آباد نے کوئٹہ پر اننگز اور 137رنز سے غلبہ حاصل کرلیا، فالوآن سے دوچار وادی بولان کی ٹیم 47.3 اوورز میں 99رنز پر حوصلہ ہارگئی،فرحان خان 24 رنز بناکر کچھ مزاحمت پیش کرپائے،مدثرعلی نے 7رنزدیکر4 مہرے کھسکائے۔ پشاور کیخلاف لاہور راوی کی ٹیم مشکلات میں گھرگئی، 275 کا خسارہ ملنے پر روای نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر 105 رنز جوڑ لیے، اس سے قبل پشاور نے پہلی اننگز9 وکٹ 514 پر ڈیکلیئرڈ کی، اسرار اللہ222 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، محمد ادریس 86 رنزبناکر نمایاں رہے، بلاول اقبال نے5 کھلاڑیوں کو قابو کیا۔حیدرآباد کیخلاف فیصل آباد نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 160رنز بناکر اپنی مجموعی سبقت 196رنز تک پہنچادی، شاہد صدیق83 اور عمار محمود35رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، اس سے قبل حیدرا?باد کی پہلی اننگز287 پر تمام ہوئی۔
Monday, 16 December 2013
پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ، عمر گل کی تباہ کن بولنگ، حبیب بینک کامیاب

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment