Monday, 23 December 2013

ترک وزیراعظم کا دورہ پاکستان

ترک وزیراعظم کا دورہ پاکستان
ایڈیٹر | اداریہ

ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان رات گئے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ان کا لاہور ائرپورٹ پر استقبال کیاجبکہ انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ انکے ہمراہ 40 رکنی وفد بھی آیا ہے۔

ترکی اور پاکستان کے درمیان دوستی کے لازوال اور بے مثال تعلقات استوار ہیں۔ موجودہ دور میں اس قسم کے تعلقات دنیا میں کہیں نہیں ملتے۔ یہ دونوں ممالک یک جان و دو قالب ہیں۔ ترکوں کی پاکستان سے گہری محبت 2005ءکے شدید زلزلہ کے وقت دیکھنے میں آئی جب ترکی کے عوام نے دل کھول کر زلزلہ متاثرین کی مدد کی اور ترکی کی خاتون اول نے اپنا ہار تک متاثرین کو دے دیا۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ترکی پاکستان کی کھل کر حمایت کرتا ہے۔ ترک حکومت کے موجودہ پاکستانی حکومت کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ توانائی بحران میں ترک حکومت پاکستان کی مدد کر رہی ہے جبکہ اس سے قبل ترکی کی مدد سے لاہور میں صفائی کے نظام کو جدید طریقوں سے چلایا جا رہا ہے اور ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔ ترک کمپنیاں ہا¶سنگ کے شعبے نہر پر مونو ریل چلانے اور میٹرو ٹرین کے پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی خواہشمند ہیں۔ امید ہے کہ وہ جلد سرمایہ کاری کرکے پاکستان کو جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی ترکی کی مدد سے میٹرو بس چلائی گئی ہے۔ جس پر ہر روز تقریباً ایک لاکھ افراد سفر کرتے ہیںجو پاک ترک دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے گذشتہ روز ترک وزیراعظم نے ایچی سن کالج میں کلچرل فیسٹیول میں شرکت کی۔ جہاں پر انہیں پاکستانی ثقافت کی رنگا رنگ جھلکیاں دکھائی گئیں‘ آنیوالے وقت میں پاک ترک تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

No comments:

Post a Comment