عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک پر صرف ایک خاندان کی حکومت ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ نون لیگ کے گھر کے بھیدی ہیں کسی بھی وقت لنکا ڈھا سکتے ہیں۔ کسی کا باپ بھی لاہور میں 22 دسمبر کی ریلی نہیں روک سکتا۔
لاہور: (دنیا نیوز) عوامی سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ مارشل لا کا راستہ روکنے کا آئینی طریقہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ تحریک انصاف کے بائیس دسمبر کے مہنگائی مخالف دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چہلم کے موقع پر شہبازشریف نے راولپنڈی آ کر امن و امان کے قیام کو یقینی نہ بنایا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب ملک کا واحد پر امن صوبہ تھا جس میں شیعہ سنی فساد کرانا بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ 2014 موجودہ حکمرانوں اور ملک کے لیے اہم سال ہے۔ نواز شریف کے راستے میں اب کوئی رکاوٹ نہیں یا تو وہ مستحکم ہو جائیں گے اور یا پھر اپنے ہی بوجھ تلے دب جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں اب بھی پاکستان سے محبت کرنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملا عبدالقادر کو پھانسی تو بنگلہ دیش میں دی گئی مگر اس کا فیصلہ بھارت میں ہوا تھا۔

No comments:
Post a Comment