آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان
دبئی (آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، میگا ایونٹ 14 فروری سے یکم مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، میگا ایونٹ 14فروری سے یکم مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے کی جبکہ ایونٹ میں افغانستان، پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، انگلینڈ، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، زمبابوے، سری لنکا، کینیڈا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ اور پاپووا نیو گنی کی ٹیمیں حصہ لیںگی۔ متحدہ عرب امارات کے 7 مقامات پر کھیلا جائے گا جو 14 فروری سے شروع ہو گا۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، سکاٹ لینڈ اور پاپووا نیو گنی شامل ہیں۔ گروپ بی میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نمیبیا، گروپ سی میں جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، کینیڈا اور زمبابوے، گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 15 فروری کو بھارت کے ساتھ کھیلے گا۔ سولہ روزہ ایونٹ کے 48 میچز سات مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

No comments:
Post a Comment