
چنیوٹ ( قدرت نیوز )معروف ماہر علم رمل،نجوم،پامسٹ،علم الاعداد خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے دعوی کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار احمد چوہدری گیارہ جنوری
2016 کو ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھیں گئے جس میں ریٹائیرڈ ججزا،وکلاء اور دیگر شعبہ زندگی کی اہم شخصیات سمیت اہم سیاستدان اپنی پرانی پارٹیوں کو چھوڑ کر ان کی جماعت میں شامل ہو جائیں گے اور 2018 کے عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور عوام میں یہ پارٹی پاکستان تحریک انصاف سے حد درجہ زیادہ مقبولیت حاصل کر ے گی اور الیکشن میں تمام بڑی پارٹیوں کو اس نومولود پارٹی سے بہت زیادہ سیاسی نقصان ہو گا۔اور اپوزیشن جماعتیں اس پارٹی کے خلاف ہو جائیں گے۔وہ اتوار کو میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اپنی سالانہ 2014کی پیشن گوئیاں کرتے ہو ئے کیا۔خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے کہا کہ عمران خان،مولانافضل الرحمان،طاہر القادری،پرویز الٰہی ،شیخ رشید،شاہ محمود قریشی،امین فہیم،خورشید شاہ،اسفند یار ولی اپنی سیاسی زندگی میں کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے انکی یہ خواہش پوری نہیں ہو گی۔انہوں نے پیشن گوئی کی سال 2014 میں آزاد عدلیہ مسلسل ایسے فیصلے کرے گی جس میں زیادہ تر سیاست دانوں کے متعلق ہو ں گے اور انکی سیاست ختم ہو جائے گی اور عوام عدلیہ کے ایسے فیصلوں کو بہت سراہے گی اور عوام میں عدلیہ کی قدروقیمت بڑھ جائیگی۔امن وامان کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں حکومت دہشت گردی،چوری،ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں کی موثر طور پر روک تھام کے لے نئی قانون سازی کر ے گی اور تمام جماعتیں حکومت کا بھر پور ساتھ دیں گی جس کے بعد امن وامان کی صورت حال بہتر ہو جائے گی۔اور نواز شریف حکومت بھی بہت زیادہ مستحکم ہو جائے گی۔توانائی کے بحران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سال ملک میں جاری توانائی کے بحران پر 90 فیصد تک قابو پا لیا جائے گا۔جس سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گئے اور ملک سے بیروزگاری کا کچھ حد تک خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے پیشن گوئی کی پاکستان کے موسمی حالات میں تبدیلی کی وجہ سے اس سال بارشیں زیادہ ہونے کہ وجہ سے سیلاب کا زیادہ خطرہ لاحق ہے جس میں جانی و مالی نقصان کے علاوہ جانوروں کی اموات بہت زیادہ ہو ں گی اور فصلات کا بھی بہت زیادہ نقصان ہو گا۔مزید براں طوفان و بادوباراں اور زلزلے بھی آئیں گئے جس میں بہت نقصان کا اندیشہ ہے۔حکومت اور عوام ملک و قوم کو قدرتی آفات سے بچنے کے لیے اللہ تعالی سے گڑگڑ کر دعائیں کرنی چاہئیں۔انہوں نے بتایا حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی اور یہ تعلقات ملک و قوم کے لیے مفید ہوں گے ،ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ہے بلکہ حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کی وجہ سے مقبولیت حاصل کر ئے گی ناکام سیاستدان ملک میں مارشل لاء کی افوائیں پھیلا کر اپنی سیاست کا چمکا رہے ہیں ۔خواجہ ناظر علی چنیوٹی جن کی قبل ازیں متعدد پیشن گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدیں بھی محفوظ ہو رہی ہیں بھارت،افغانستان اور ایران کے ساتھ تعلقات میں جو سرد مہری ہے خطہ میں خاص تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جس سے نہ صرف ان ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہو ں گے بلکہ تجارت میں اضاٖفہ ہونے سے ان تمام ممالک میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آجائے گی عوام ان ممالک سے تعلقات کی بہتری پر حکومت کا بھر پور ساتھ دئے گی۔اپوزیشن کے احتجاج ناکام ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین جوکہ پاکستان کا گہرا دوست ہے ایک نئی ٹیکنالوجی پاکستان کو دے گا جس سے ملکی معیشت،مواصلات اور دفاع میں بہتری آئے گی۔امریکہ سمیت کئی ممالک چین کی مخالفت کریں گے مگر وہ پاکستان کو یہ ٹیکنالوجی دینے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرئے گا۔امریکہ کو چین اس سال اقتصادی طورپرپچھاڑ دے گااور امریکہ دنیامیں معاشی طور پر چین سے خوف زدہ ہو جائے گا اور اسکی معاشی حکمرانی جلد ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں پوری دنیا میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہو ں گے اور ان گرہن کے اثرات کی وجہ سے پاکستان میں طلاق کی شرح میں اضافہ،بچوں کی
No comments:
Post a Comment